ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتھنگڈی:الیکٹرک شاک لگنے سے نوجوان کی موت

بیلتھنگڈی:الیکٹرک شاک لگنے سے نوجوان کی موت

Tue, 29 Aug 2017 10:55:10    S.O. News Service

بیلتھنگڈی، 29؍اگست (ایس او نیوز) تاخیر سے ملنے والی ایک اطلاع کے مطابق پیرلور نامی مقام پر 27اگست کی رات کو گھر میں موبائل فون چارج کرنے کی کوشش میں الیکٹرک شاک لگنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

موصولہ تفصیل کے مطابق دیوپّا گوڈا کے بیٹے گریش (21سال) نے اپنا موبائل چارج کرنے کے لئے بجلی کے ساکٹ میں سے الیکٹرک ہیٹر کی وائر نکالنے کی کوشش کی ۔ہیسکام کے افسر نے بتایا کہ ہیٹر کے تارپلگ سے جڑے ہوئے نہیں تھے اس وجہ سے ننگے تار کا حصہ اس کے جسم سے مس ہوگیا اور پلک جھپکتے  بجلی اس کے بدن میں دوڑ گئی ۔ اور موقع پر ہی گریش کی موت واقع ہوگئی ۔

کہتے ہیں کہ گریش ایک غریب خاندان کا فرد تھا ۔ وہ اپنے والدین کا تنہا بیٹا تھااور مزدوری کیا کرتا تھا۔


Share: